رکن آزاد کشمیر اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ڈرائیور کی لاشیں 9 روز بعد منگلا ڈیم سے مل گئیں، نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟اعلان ہو گیا 

رکن آزاد کشمیر اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ڈرائیور کی لاشیں 9 روز بعد منگلا ...
رکن آزاد کشمیر اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ڈرائیور کی لاشیں 9 روز بعد منگلا ڈیم سے مل گئیں، نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟اعلان ہو گیا 

  

منگلا (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی لاشیں منگلا ڈیم سے مل گئیں، 11جون کو ان کی گاڑی دریائے جہلم میں گرگئی تھی،سردار صغیر چغتائی وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان کے سگے چچا تھے،ان کی نماز جنازہ 21 جون بروز سوموار راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نو روز قبل 11 جون کو آزاد پتن کے مقام پر آزاد کشمیر کے معروف سیاست دان سردار صغیر چغتائی  کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں صغیر چغتائی، سیکرٹری اور ان کے ڈرائیور ڈوب گئے تھے،کئی دنوں کی مسلسل محنت اور تگ و دو کے بعد آزاد پتن سے 112 کلو میٹر دور منگلا ڈیم سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں بعد میں سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور محمد سعید کے طور پر شناخت ہو گئی ہے۔دو روز قبل صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کی لاش بھی دھان گلی ڈڈیال سے ملی تھی۔سردارصغیرچغتائی اورانکےڈرائیور سعید خان کی نمازجنازہ 21 جون بروز سوموار راولا کوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں شام چار بجے ادا کی جائے گی جبکہ ساڑھے پانچ بجے آبائی گاؤں بنگوئیں میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

21 جون بروز سوموار راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں شام 4 بجے سابق امیدوار اسمبلی اورتحریک انصاف کے رہنماسردارصغیرچغتائی اورانکےڈرائیور سعید خان کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی جبکہ 5:30بجے آبائی گاؤں بنگوئیں میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -