مدرسے میں نوجوان سے زیادتی کرنے والا ملزم مفتی پولیس کے لیے چھلاوا بن گیا، تاحال پولیس کی گرفت سے باہر

مدرسے میں نوجوان سے زیادتی کرنے والا ملزم مفتی پولیس کے لیے چھلاوا بن گیا، ...
مدرسے میں نوجوان سے زیادتی کرنے والا ملزم مفتی پولیس کے لیے چھلاوا بن گیا، تاحال پولیس کی گرفت سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انویسٹی گیشن پولیس مدرسے میں نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مفتی عبدالعزیز کو تاحال گرفتار نہ کرسکی ہے۔
مفتی عبدالعزیز اور ان کے بیٹوں میں سے کسی کو بھی تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا ہے۔پولیس نے مفتی عبدالعزیز اور ان کے بیٹوں کے خلاف زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان صابر شاہ کے بیان پر مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاؤن شپ میں بھی چھاپہ مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔پولیس کا کہنا ہے مرکزی ملزم اپنا موبائل مدرسے میں ہی چھوڑ کر فرار ہوا ہے،اس کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

قومی -