سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 3 دہشت گرفتار 

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 3 دہشت گرفتار 
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 3 دہشت گرفتار 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب(سی ٹی ڈی )نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے تین  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سعد، افتخار اور وسیم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔حالیہ دنوں میں حملوں میں تیزی آنے کے بعد صوبے بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن اور کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ سات  روز کے دوران سی ٹی ڈی کی جانب سے مختلف اضلاع میں 49 سے زائد خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشنز کیے گئے۔

مزید :

قومی -