شہبازشریف کی بیٹی، داماد سمیت ملزمان کے کرپشن کیس کی سماعت ملتوی 

  شہبازشریف کی بیٹی، داماد سمیت ملزمان کے کرپشن کیس کی سماعت ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے صاف پانی کرپشن کیس میں میاں شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف اور بیٹی رابعہ سمیت 20 ملزمان کے کیس کی سماعت17 جولائی تک ملتوی کردی.،عدالت شہبازشریف کے داماد عمران یوسف اور بیٹی رابعہ عمران کو اشتہارای بھی قرار دے چکی عدالت نے نیب تفتیشی افسر سپلیمنٹری ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے،اس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء انجینئر قمرالسلام سمیت 20 افراد نامزد ہیں،دیگر ملزمان میں مسعود اختر، وارث علی، خالد ندیم بخاری، اظہرالدین اور سلیم اختر وغیرہ شامل ہیں،،نیب کے ریفرنس کے مطابق شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے، شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کمپنی کی ڈائریکٹر تھیں، شہبازشریف کے داماد پر صاف پانی پراجیکٹ کیلئے بلڈنگ کرائے پر دینے کا الزام ہے،   دوسری جانب  احتساب عدالت نمبر پانچ میں جج کی عدم دستیابی کے باعث  شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے خلاف صاف پانی ضمنی ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتو ی  کردی گئی گزشتہ روز عدالت میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،دوران سماعت عدالت نے ریفرنس میں نامزد غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی ،عدالت نے رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں،نیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے 

مزید :

علاقائی -