پنجاب کا اپنا الگ ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان،ماضی میں شعبہ ثقافت کو نظر انداز کیا گیا:عثمان بزدار

پنجاب کا اپنا الگ ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان،ماضی میں شعبہ ثقافت کو نظر ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت مختلف مقابلوں میں جیتنے والے فنکاروں کے اعزاز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے-تقریب میں صوبائی سطح پر مقابلے جیتنے والے فنکاروں،ان کے والدین اور بہن بھائیوں نے شر کت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقابلے جیتنے والے فنکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیتنے والے فنکاروں کو مبارکباد دی او ران کی صلاحیتوں کی تعریف کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور،ڈی جی پی آر ثمن رائے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد رضوان شریف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ثقافت کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں -ماضی میں شعبہ ثقافت کو نظر انداز کیاگیا-محکمہ ا طلاعات و ثقافت کی ٹیم دلجمعی او رجذبے کے ساتھ پنجاب کی ثقافت کو پروموٹ کررہی ہے-پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نئے فنکار وں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور اس پروگرام کو آئندہ مزید آگے بڑھائیں گے- تحصیل کی سطح تک ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا-ثقافت کے فروغ کے لئے جتنے فنڈز کی بھی ضرورت ہوئی محکمے کو دیں گے-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنا الگ ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے-پنجاب حکومت کے ٹی وی کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کریں گے جبکہ لاہور کے پاک ٹی ہاؤس کی طرح پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی دانشوروں،شاعروں اور فنکاروں کیلئے پاک ٹی ہاؤس قائم کئے جائیں گے-انہوں نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان فنکاروں کو اپنی خداد داد صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے اور اس پروگرام کے ذریعے فن موسیقی، فائن آرٹس، علم و ادب، دستکاری اور تھیٹر میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو آگے آنے کا بہترین موقع ملا ہے۔نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم اس سرمائے کی نہ صرف حفاظت کریں گے بلکہ انہیں ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترونے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین اقدام ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پروگرام کی کامیابی کے لئے ہر سطح پر مکمل سپورٹ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی سوچ کو آگے لیکر چل رہے ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عملی اقدامات کر کے ثابت کیاہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے حقیقی سپاہی ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کلچر پالیسی لارہے ہیں اور فنکاروں کا ڈیٹا بیس بھی مرتب کیاجا رہاہے-ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے-ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نئے فنکاروں کو اپنا فن دکھانے کے مواقع ملے ہیں -صوبائی سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف مقابلوں میں خواتین سمیت تقریباً 10ہزار نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ڈسٹرکٹ،ڈویژن کے بعد صوبائی سطح پر7مختلف گیٹگریز میں مقابلے کرائے گئے اور ہر سطح پر مقابلہ جیتنے والے نوجوانوں کو کیش انعام اور تعریفی اسناددی گئیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل نے کیا-صوبائی وزیر ثقافت خیال احمدکاسترو،ایم پی ا ے سعدیہ سہیل، سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی آر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-

پروگرام

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے ملاقات کی-چیف سیکرٹری نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو محکمہ داخلہ کے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش کی-وزیراعلی عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی اور محکمہ جیل خانہ جات میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کو سراہا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کی ہیں -نظام میں اصلاحات کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے- محکمہ داخلہ پنجاب کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے -پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیں -ملٹی سٹوری بیرکس میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی-انہوں نے کہاکہ سزا وجزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا- پنجاب کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم شرو ع ہو چکا ہے-جیلوں میں کورٹ رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے- بلوچ لیویز کا دائرہ کار راجن پور تک بڑھا یا گیا ہے-قیدی بھی انسان ہیں اور انہیں بھی حقوق حاصل ہیں اور انہیں جیلو ں میں بنیادی حقوق کی فراہمی ضروری ہے اور اسی مقصد کے لئے جیل کے گلے سڑے نظام کو تبدیل کر رہے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی، جیلوں کے نظام میں اصلاحات اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی-

جواد رفیق

مزید :

صفحہ اول -علاقائی -