اسلام آبادپولیس کےخلاف شکایت کے اندراج کانظام متعارف 

اسلام آبادپولیس کےخلاف شکایت کے اندراج کانظام متعارف 
اسلام آبادپولیس کےخلاف شکایت کے اندراج کانظام متعارف 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آبادپولیس کےخلاف ایک کال پرشہریوں کی شکایت کے اندراج کانظام متعارف کروادیاگیا۔شہری1715پرپولیس کے نامناسب رویہ سمیت ہرقسم کی شکایات کااندراج کرسکیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل نے پولیس کےخلاف شکایات کے ازالے کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن کاآغاز کردیا ہے،پولیس کےخلاف شکایات24گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائین1715پرکی جاسکیں گی جبکہ ہیلپ لائن کے ذریعے ملنے والی عوامی شکایات کوآئی جی اسلام آبادقاضی جمیل خودسنیں گے۔

اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ نئی ہیلپ لائن کامقصدپولیس کے نظام میں شفافیت لاناہے،اس طریقہ کارسے پولیس میں احتساب کاعمل مضبوط ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -