ملک میں کورونا ویکسین کی قلت کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا

ملک میں کورونا ویکسین کی قلت کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ...
ملک میں کورونا ویکسین کی قلت کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا،23سے 30جون تک دو سے تین ملین بشمول چار لاکھ کین سائنو میسر آسکیں گی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تاحال ایک ملین ڈوز کا سٹاک موجود ہے،20جون کو 1.55اور 22جون کو 2.5ملین ڈوز پاکستان پہنچیں گی۔

دوسر ی جانب راولپنڈی میں کورونا ویکسین کی قلت کا مسئلہ سامنے آرہا ہے جس کے باعث گزشتہ روزبھی کئی شہری بغیر ویکسی نیشن کے واپس چلے گئے، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،پمز اور پولی کلینک میں ویکسین کمی کامعاملہ پیر تک حل ہوجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -