موٹروے پولیس نے بس ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیلئے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا 

موٹروے پولیس نے بس ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیلئے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا 
موٹروے پولیس نے بس ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیلئے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی جی سید کلیم امام کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے بس ٹرانسپورٹ کمپنیز کیلئے روڈ سیفٹی آگہائی مہم شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم تھری نے فیصل موورز کمپنی لاہور میں روڈ سیفٹی سیشن کا اہتمام کیا۔جس میں ڈائریکٹر خواجہ فیصل، جی ایم خواجہ بلال سمیت ڈرائیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، روڈ سیفٹی سیشن میں تیز رفتاری کے نقصانات، مسافروں کی سلامتی اور لین ڈسپلن کے بارے معلومات فراہم کی گئی، دوران ڈرائیونگ بارش اور بلائنڈ سپاٹ پر احتیاط کرنا بھی آگہائی میں شامل ہے ۔ایس ایس پی سید حشمت کمال نے کہا کہ روڈ سیفٹی اہم مسئلہ ہے ،جس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ڈائریکٹر فیصل موورز خواجہ فیصل نے کہا کہ موٹر وے پولیس کا معاشرے میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے۔

مزید :

قومی -