پی ایس ایل میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے ہیٹرک کر لی 

پی ایس ایل میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے ہیٹرک کر لی 
پی ایس ایل میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے ہیٹرک کر لی 

  

ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن سکس میں چوکوں چھوکوں کی برسات کے ساتھ تابڑ توڑ باو¿نسرز کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایونٹ کے 30ویں میچ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے ہیٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کے اوپنر شان مسعود نے چوتھے اوور کی پہلی ، دوسری اور تیسری گیند پر محمد وسیم کو لگاتار چوکے مار کر ہیٹرک کا اعزاز حاصل کیا ، شان مسعود نے 37گیندوں پر تین چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 59رنز بنائے ۔ تاہم شان مسعود کی ہیٹرک ان کی ٹیم کے کام نہ آسکی اور ملتان سلطانز کی ٹیم اسلام آباد یونای¿یٹڈ سے چار وکٹوں سے شکست کھا گئی۔

اسلام آباد یونای¿یٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی ، ملتان سلطانز کی ٹیم اوورز میں 149رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہو گئی۔ اسلام آباد یونای¿یٹڈ نے 150رنز کا ہدف صرف دو گیندیں قبل بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -