وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے وفد کی ملاقات، وکلا ءکے مسائل پر گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وکلا کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں خود وکیل ہوں اور وکلاءکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،آئین کی بالادستی کے لئے وکلا کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا ،پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے لئے 25کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ”فادرڈے “کے حوالے سے جاری پیغام میں کہنا تھا کہ والد اپنی اولاد کے لئے سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں،دین اسلام میں والد کی عزت و احترام کی بہت تلقین کی گئی ہے۔