لاہور میں پھر سے پتنگیں اڑنے لگیں، پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس پتنگ بازی کے خونی کھیل پر قابو نہ پا سکی ، واضح احکامات اور سخت سزاؤں کے باوجود لاہور کے آسمان پر پتنگیں موجود ہیں جبکہ آئے روز قاتل ڈور کسی نہ کسی حادثے کا سبب بن رہی ہے ۔
نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن سے گزشتہ روز 47پتنگ باز گرفتار کئے گئے ، ملزمان کے قبضے سے درجنوں پتنگیں اور ڈور برآمد ئیں۔ رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 877 ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔
لاہور پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے تھانوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔
رواں ماہ کی 14 تاریخ کو تھانہ مستی گیٹ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے تین سالہ بچہ خضر حیات جاں بحق ہو گیا تھا۔