چوہدری سرور کا پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1538منصوبوں کا اعلان

 چوہدری سرور کا پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1538منصوبوں کا اعلان
 چوہدری سرور کا پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1538منصوبوں کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب کے نو ڈویژن میں آب پاک اتھارٹی 1538کے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا۔ پنجا ب کے نو ڈویژن میں ان منصوبوں پر 5500ملین روپے خرچ ہوں گے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے صوبائی وزراءاور اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سردار دوست مزاری اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی ہے۔

اس موقع پرچوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈہ نہیں ہے وہ صرف خوشحالی چاہتے ہیں،آپ پاک کے منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کمیشن لینے اور دینے نہیں دوں گا،صوبے بھر میں بلاسیا سی تفریق پینے کا فراہم کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -