متوقع مون سون بارشیں،گورنرسندھ کا انتظامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوخط 

 متوقع مون سون بارشیں،گورنرسندھ کا انتظامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ مرادعلی ...
 متوقع مون سون بارشیں،گورنرسندھ کا انتظامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوخط 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مون سون بارشوں سے قبل انتظامات کے حوالے سے وزیرا علیٰ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق گورنرعمران اسماعیل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کا آغاز قریب ہے،گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لئے ایک سبق تھی،شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، بارشوں میں نقصان سے عوام کو بچانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

عمران اسماعیل نے خط میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہورہا ہے،یہ وقت ہے تمام سٹیک ہولڈرز صوبے کی بہتری کے لئے کام کریں،وزیراعلیٰ سندھ تمام متعلقہ اداروں کومتحرک کریں۔ میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔نالوں کی صفائی اورتجاوزات کیخلاف آپریشن سے مددملے گی۔

گورنر سندھ کی جانب سے کے الیکٹرک،حیسکو،سیپکوکوبھی بارش سے قبل انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -