”میں اپنے بوائے فرینڈ کے رویے کے باعث اس سے تعلق ختم کرنا چاہتی ہوں “خاتون مداح نے اداکارہ انوشے اشرف سے مشورہ مانگا تو انہوں نے لڑکی کو کیا کہا ؟ جانئے

”میں اپنے بوائے فرینڈ کے رویے کے باعث اس سے تعلق ختم کرنا چاہتی ہوں “خاتون ...
”میں اپنے بوائے فرینڈ کے رویے کے باعث اس سے تعلق ختم کرنا چاہتی ہوں “خاتون مداح نے اداکارہ انوشے اشرف سے مشورہ مانگا تو انہوں نے لڑکی کو کیا کہا ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتی رہتی ہیں اور انہیں اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ رکھتی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسی سلسلے کے تحت انوشے اشرف نے انسٹا گرام پر سوال و جواب کا سیشن شروع کیا جس دوران ایک نوجوان لڑکی نے ان سے مشورہ مانگا لہ ” میں اپنے بوائے فرینڈ کے رویے کی وجہ سے ان سے تعلقات کو عارضی طور پر ختم کرنا چاہتی ہیں تو مشورہ دیا جائے کہ میں کیا کروں ۔“

اداکارہ نے مداح خاتون کو جواب دیا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال ہوجائے جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرے تو اس سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کیا کریں اگر تعلقات خراب ہو رہے ہیں تو کم از کم تین مہینے کی دوری اختیار کرکے دیکھیں۔اداکارہ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ دوست سے دوری کے بعد تھراپی کے ذریعے مسئلے کی سنگینی کو سمجھنے کی کوشش کریں اور تعلقات اگر واقعی خراب ہیں تو انہیں ہمیشہ کے لیے ختم کردیں اور ساتھ ہی انہوں نے خاتون کو بتایا کہ ہمارے سماج میں تعلقات کی وجہ سے ذہنی اذیت میں رہنا معممول بن چکا ہے۔

اسی طرح ایک اور خاتون نے ان سے پوچھا کہ انہیں حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جس لڑکے سے محبت کرتی تھیں، وہ پہلے سے ہی منگنی شدہ تھا، تو وہ جاننا یہ چاہتی ہیں کہ کیا وہ اچھے شوہر ہوں گے؟خاتون مداح کے سوال پر انوشے اشرف نے ان سے سوال کیا کہ وہ مذکورہ شخص کے ساتھ ہی کیوں رہنا چاہتی ہیں؟

مزید :

تفریح -