حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے بد ترین تشدد سے چل بسی 

حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے بد ترین تشدد سے چل بسی 
حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے بد ترین تشدد سے چل بسی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گزشتہ روز سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کے بعد جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق 35سالہ گڑیا کو گزشتہ رات اس کے نشئی شوہر شہزاد سمیت سسرال والوں نے آگ لگائی تھی ، پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم شہزاد اور ساتھی اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےد ی گئی ہیں ، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -