سیف علی خان اور امریتا سنگھ میں جب طلاق ہوئی تو اداکار نے انہیں کتنی رقم ادا کی تھی ؟ لمبے عرصے بعد آخر کار راز کھل گیا 

سیف علی خان اور امریتا سنگھ میں جب طلاق ہوئی تو اداکار نے انہیں کتنی رقم ادا ...
سیف علی خان اور امریتا سنگھ میں جب طلاق ہوئی تو اداکار نے انہیں کتنی رقم ادا کی تھی ؟ لمبے عرصے بعد آخر کار راز کھل گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان کی فلموں سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی شہ سرخیوں میں رہتی ہے ، ان کا امریتا سنگھ کے ساتھ معاشقے اور خفیہ شادی نے مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی چونکا کر رکھ دیا تھا لیکن اپنی عمر سے بڑی خاتون کے ساتھ ازدواجی زندگی زیادہ دیر نہ چل سکی اور دونوں باہمی رضا مندی سے الگ ہوئے ۔
سیف علی خان کی امریتا سنگھ سے طلاق 2004 میں ہوئی جس کی وجہ پیسوں کا تنازع اور غیر لڑکیوں کے ساتھ مبینہ ناجائزتعلقات کو بتایا جاتاہے ، بتایا جاتاہے کہ سیف اور امریتا کے درمیان ان دو وجوہات کی بنیاد پر جھگڑا رہتا تھا اور وہ بڑھتے بڑھتے علیحدگی تک پہنچ گیا لیکن اس وقت تک ان کے دو بچے ہو چکے تھے 
دونوں کے درمیان طلاق کے بعد ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ امریتا ، سیف کو بچوں کے ساتھ ملنے نہیں دیتی تھیں اور ملاقات کو روکنے کیلئے حیلے بہانوں سے کام لیتی تھیں ۔ سیف نے بھی الزام عائد کیا کہ میرے پرس میں ابراہم کی تصویر ہے جب یاد آتی ہے تو دیکھ لیتاہوں اور رونے لگتا ہوں کیونکہ امریتا مجھے بچوں سے بھی نہیں ملنے دیتی ۔
۔سیف علی خان جب امریتا سے الگ ہوئے تو انہوں نے سابق اہلیہ کو بھاری رقم ادا کی لیکن امریتا نے سیف پر رقم نہ دینے کا الزام لگایا ۔ امریتا کے الزام پر سیف بھی میدان میں آئے اور ادا کی جانے والی رقم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے امریتا کو پانچ کروڑ روپے دینا تھے جس میں سے اڑاھائی کروڑ ادا کر دیئے ہیں اس کے علاوہ میں انہیں ایک لاکھ روپے ماہانہ بھی ادا کر رہاہوں جوکہ اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہمارا بیٹا ابراہم 18 سال کا نہیں ہو جاتا ۔
سیف علی خان نے جواب میں کہا کہ میں شارخ خان نہیں ہوں اور میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں ، میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ ان کو باقی کی رقم بھی مل جائے گی ، میں اپنی سابق اہلیہ کی عزت کرتاہوں ۔
سیف اور امریتا کے تعلق کا اہم باب تو 2004 میں ہی بند ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد اداکار ایک لمبے عرصہ تک سنگل رہے لیکن 2012 میں کرینہ کپور کے ساتھ اچانک شادی کر کے انہوں نے بالی ووڈ میں کھلبلی مچا دی تھی ، بتایا جاتا ہے کہ سیف کرینہ سے شادی کے بعد بھی امریتا سے پیدا ہونے والے بچوں کا اتنا ہی خیال رکھتے ہیں جتنا پہلے رکھتے تھے ۔ان کے پیار اور توجہ میں رتی بھر بھی کمی نہیں آئی ہے ۔

مزید :

تفریح -