گزشتہ ہفتے میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ، اعداد و شمار جان کر آپ حیران رہ جائیں گے 

گزشتہ ہفتے میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ، اعداد و شمار جان کر آپ ...
گزشتہ ہفتے میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ، اعداد و شمار جان کر آپ حیران رہ جائیں گے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے خلاف وفاق اور صوبے سب ایک صفحے پر ہیں ، ملک سے مہلک وائرس کی داستان ختم کرنے کیلئے طبی عملے سمیت دیگر ادارے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے ، وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ اوسط کے حیران کن اعداد و شمار پیش کر دیے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے 12سے 18 جون تک 23لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، ایک دن میں تین لاکھ 32ہزار 877افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ۔ یہ کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی ہے ۔ 

وفاقی وزیر نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آج 15لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ رہی ہے جبکہ آئندہ 10روز میں 50 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی ۔ اسد عمر نے آئندہ ہفتے بھی نیا ریکارڈ لگانے کے عزم کا ارادہ کیا۔

مزید :

کورونا وائرس -