مشیر قومی سلامتی معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی ہم منصب سے ملیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر

مشیر قومی سلامتی معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی ہم منصب ...
مشیر قومی سلامتی معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی ہم منصب سے ملیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر قومی سلامتی معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے آج روانہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سے ملاقا ت نہیں ہو گی۔ انہوں نے ایک بار پھر سے واضح کیا کہ کشمیر سے متعلق معاملات کے حل ہونے تک بھارت سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کروں گا،اجلاس میں دو ممالک کے درمیان مسائل زیربحث نہیں آتے، یہ سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کی تیاری ہے،اجلاس میں تمام 8 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے، اجلاس کے دوران افغان ہم منصب سے بھی ملاقات کا ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس یہ اجلاس ورچوئل طور پر ہوا تھا جس میں بھارت نے ڈاکٹر یوسف کی جانب سے پاکستان کے سیاسی نقشہ کو اس کے پس منظر سے ہٹانے سے انکار پرواک آﺅٹ کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -