مفتی عزیز الرحمان میانوالی سے گرفتار، اب پولیس کیا کرنے جارہی ہے ؟ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بڑا اعلان کر دیا 

مفتی عزیز الرحمان میانوالی سے گرفتار، اب پولیس کیا کرنے جارہی ہے ؟ آئی جی ...
مفتی عزیز الرحمان میانوالی سے گرفتار، اب پولیس کیا کرنے جارہی ہے ؟ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بڑا اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسپکٹر جنرل جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے، پوچھ گچھ کریں گے، سائنسی طریقہ کار کے تحت معاملے کی تفتیش کریں گے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائیں گے۔آئی جی پنجاب چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایسے درندوں سے محفوظ رہیں تاکہ اپنے معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

مزید :

قومی -