بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے 

بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے 
بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ کراچی کنگز کے کپتان نے پی ایس ایل میں 2017رنز بنا لئے ہیں ۔

ماضی میں اسلام آباد یونای¿یٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے بابر اعظم اب کراچی کنگز کے کپتان ہیں ، بابر اعظم نے پی ایس ایل سال 2016سے لیکر پی ایس ایل سیزن سکس تک 57میچز کھیلے جن میں 55میں بلے بازی کے جوہر دکھائے اور 8 میںناٹ آو¿ٹ رہے ۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل کے میچز میں زیادہ سے زیادہ 90 سکور کیا ، وہ کوئی سینچری نہ بنا سکے مگر انہوں نے 20فیفٹیز کر رہی ہیں ، بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 213 چوکے اور 35 چھکے لگائے ۔ بابر اعظم کا اوسط سکور 42.91 جبکہ سٹرائیک ریٹ 121.65 ہے ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -