عرب اتحادی فورسز کا ایک روز میں 17ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

عرب اتحادی فورسز کا ایک روز میں 17ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
عرب اتحادی فورسز کا ایک روز میں 17ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے 17ڈرونز مار گرائے، سعودی فضائیہ کے مطابق تمام ڈرونز حملے ایک ہی دن میں کئے جانے کا کہا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس کے مطابق سعودی عرب پر چھ مسلسل ڈرونز کی مدد سے حملے کی کوشش بھی کی گئی جسے فورسز کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا ، حوثی باغیوں کی جانب سے ایک دن میں مجموعی طور پر 17 ڈرونز حملوں کی کوشش کی گئی ۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرونز سے انجران اور خمیس مشیط شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -