ایف بی آر نے ایف ایم سی جی مصنوعات سے متعلق وضاحت جاری کر دی

ایف بی آر نے ایف ایم سی جی مصنوعات سے متعلق وضاحت جاری کر دی
ایف بی آر نے ایف ایم سی جی مصنوعات سے متعلق وضاحت جاری کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر  )کی جانب سے ایف ایم سی جی مصنوعات سے متعلق وضاحت جاری کر دی کردی گئی ہے جس کے مطابق فنانس بل 2021 میں ایف ایم سی جی مصنوعات بشمول فلورملزاورریفائنریزکے ریٹیلرزکوسہولت دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹرن اوور بنیادوں پرمجوزہ کم از کم ٹیکس شرح کے ٹیبل کوتبدیل کر دیا گیا،دیئے گئے ٹیبل میں غلطی سے’ فلورملز‘الفاظ نہ لکھے جا سکے،اس غلطی کی فنانس بل 2021 میں ترمیم کے ذریعے تصحیح کر دی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -