پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ دبئی میں ...
پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان میں جمہوریت کی بقاءکے لیے بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج بھی پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور غریب عوام کے حقوق کے لیے کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے عہدیداران و اراکین نے بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی میں کیا۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی منائی گئی۔ 

دبئی میں پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس، ملک محمد اسلم، ذوالفقار علی مغل، عرفان قمر گوندل، شفیق صدیقی، ارشد محمود بٹ، بشیر بہادر، نیاز شانگلہ، سمع اخون خیل، محمد امین سرگانہ، اعجاز لاشاری، احسان شفیق گوگا، سردار عنایت، ملک خرم شہزاد، فرحان نقشبندی، علی پرویز خان، میاں عبدالوہاب، سید تاج علی، نجمہ جیلانی، نجمہ شاہ، نجمہ احسان، مسز ارشد بٹ اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ سالگرہ کی تقریب میں شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی گئی اور اجتماعی دعا کی گئی۔

تقریب کے دوران پی پی پی کے متذکرہ لیڈران نے تقاریر کرتے ہوئے بھٹو خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ آج بھی پاکستان میں پی پی پی کے بے شمار چاہنے والے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر اور مستقبل میں پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -