ٹھل میں ایک ماہ میں 47بچے جاں بحق ، ماضی کی متعددی بیماری پھر پھوٹ پڑی 

ٹھل میں ایک ماہ میں 47بچے جاں بحق ، ماضی کی متعددی بیماری پھر پھوٹ پڑی 
ٹھل میں ایک ماہ میں 47بچے جاں بحق ، ماضی کی متعددی بیماری پھر پھوٹ پڑی 

  

ٹھل ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹھل میں متعددی بیماری کی وجہ سے ایک ماہ میں 47بچے انتقال کر گئے جبکہ 100 سے زیادہ بچے بیماری سے متاثر ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ٹھل میں خسرہ کی وبا ءمعصوم جانیں نگل رہی ہے ، آج دو سالہ کلثوم خسرہ کے باعث جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد ایک ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 47ہو چکی ہے جبکہ 100سے زائد بچے متاثر ہیں ۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نادر پنہور کے مطابق خسرہ سے بچاو¿ کی ویکسین موجود ہے ، جو بچے ہسپتال آتے ہیں انہیں لگائی جاتی ہے جبکہ خسرہ کی بیماری صفائی نہ ہونے کے باعث پھیل رہی ہے ۔ 

ایم ایس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو خسرہ سے حفاظت کے ٹیکے لگوانے کیلئے ہسپتال آئیں اور دونوں ڈوز لگوائیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -