ماس ریسلنگ ورلڈ کپ ،پاکستان نے پہلی مرتبہ بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے

ماس ریسلنگ ورلڈ کپ ،پاکستان نے پہلی مرتبہ بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں ...
ماس ریسلنگ ورلڈ کپ ،پاکستان نے پہلی مرتبہ بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے

  

تاشقند ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ازبکستان میں کھیلے گئے ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ترین تمغے جیت لئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر کھیوا میں کھیلے جانے والے ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں روس ،تاجکستان، پاکستان، یوکرائن، بنگلہ دیش ، قازقاستان ، ہنگری ،کرغزستان اور ازبکستان کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے ۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے خوب جان دکھائی اور مختلف کیٹیگریز میں تین میڈلز جیتے۔ پاکستان کے زین عمر نے پچاس کلو گرام کیٹیگری میں چاندی کا ، سید اورنگزیب نے اسی کلو کی کیٹیگری میں چاندی کا جبکہ محمد سعد نے ساٹھ کلو گرام کی کیٹیگری میں تانبے کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید :

کھیل -