ورلڈبینک اوراے ڈی بی نے پاکستان کے فنڈزروک دیئے ،مفتاح اسماعیل کادعویٰ

ورلڈبینک اوراے ڈی بی نے پاکستان کے فنڈزروک دیئے ،مفتاح اسماعیل کادعویٰ
ورلڈبینک اوراے ڈی بی نے پاکستان کے فنڈزروک دیئے ،مفتاح اسماعیل کادعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کاپروگرام منجمند ہو چکا ہے ، عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کو ملنے والے پیسے روک دیئے گئے ہیں، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈ ی بی ) نے بھی پاکستان کے فنڈز روک دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے عمرا ن خان کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیاہے کہ ان کے مطالبے پر حکومت نےبچوں کے دودھ پر بجٹ میں ٹیکس کم کر دیا ہے، حکومت نے پٹرولیم لیوی610ارب روپے رکھی ہے،پیٹرول ،ڈیزل پر27روپے فی لیٹرکے حساب سے یہ ٹیکس لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر تین سال گزرنے کے باوجو د نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ہیں۔حکومت اب بھی میڈیکل الاﺅنس پر ٹیکس لیتی ہے، بجلی کی قیمت بڑھانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،صوبوں کا ٹوٹل سرپلس 11ارب آرہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو نیب بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایف بی آر کو گرفتاریوں کی اجازت دینے سے ریونیو نہیں بڑھے گا،پاور آف اریسٹ ایک 17ویں گریڈ کے افسر کو نہیں دینا چاہئے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -