شوگر سکینڈل ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایف آئی اے میں پیش ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کر لیا 

شوگر سکینڈل ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایف آئی اے میں پیش ہوں گے یا نہیں ؟ ...
شوگر سکینڈل ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایف آئی اے میں پیش ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کر لیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو ایف آئی اے نے شوگر سکینڈل تحقیقات میں بائیس جون کو طلب کر رکھاہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جو ن کو بلایا گیاہے ۔ اب شہبازشریف نے وکلاءسے مشاورت کے بعد ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ حمزہ شہباز بھی 24 جون کو پیش ہوں گے ۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کو سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار ی کا عندیہ دیا گیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -