لودھراں میں نوجوان نے 10 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا 

لودھراں میں نوجوان نے 10 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا 
لودھراں میں نوجوان نے 10 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا 

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں نوجوان نے 10 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لودھراں کے علاقے بی کالونی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے 10 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کے والد نے واقعے کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف پیش کیا کہ بچی گھر سے نکلی تو ملزم نے خالی جگہ پر لے جاکر زیادتی کی۔دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لودھراں -