مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو جھوٹ بولنے والا ٹولہ قرار دے دیا

 مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو جھوٹ بولنے والا ٹولہ قرار دے دیا
 مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو جھوٹ بولنے والا ٹولہ قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جھوٹ بولنے والوں کا ٹولہ ہے جس کی ہر سانس جھوٹ سے چلتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپیغام جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا ، چینی، بجلی، گیس، دوائی ، ویکسین کی چوری، معیشت کی تباہی، مہنگائی، تاریخی قرض،کشمیر کا سودا کس کس چیز کی وضاحت کریں گے؟ یہ حکومت نہیں جھوٹ بولنے والوں کا ٹولہ ہے جس کی ہر سانس جھوٹ پر چل رہی ہے۔

ایک اور پیغام میں لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب جب بولتے ہیں، وزراءکی طرف سے بیان کی تائید کم اور وضاحت زیادہ آتی ہے۔ عمران صاحب کا بیان سیاق و سباق پہ رہتا کم اور ہٹتا زیادہ ہے ۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ وقت دور نہیں جب یہ لوگ پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکری سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی وضاحت دے کر بھاگ جائیں گے ۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -