ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کیلئے چین کی تیار کی گئی سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اعلامیے کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائنو ویک کی 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ کھیپ موصول ہونے کے بعد  اس کی صوبوں کو ترسیل کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کورونا ویکسین کی مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -