سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی کوششیں ناکام بنادیں، بڑی کامیابی حاصل کرلی

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی کوششیں ناکام بنادیں، بڑی کامیابی حاصل کرلی
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی کوششیں ناکام بنادیں، بڑی کامیابی حاصل کرلی
سورس: Social Media

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کیلئے بھیجے گئے سات ڈرون تباہ کردیے۔

سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے مجموعی طور پر 10 ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا۔ ان تمام ڈرونز کو روک لیا گیا اور سات کو تباہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا   کے مطابق اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ  حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشائت پر 2 ڈرون فائر کیے گئے جبکہ 8 ڈرونز  سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے  جن میں سے ایک کا نشانہ شہر نجران تھا۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ڈرون سعودی شہر خمیس مشائت پر فائر کیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -