واٹس ایپ نے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا،اب بغیر انٹر نیٹ کے استعمال کیا جا سکے گا

واٹس ایپ نے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا،اب بغیر انٹر نیٹ کے استعمال ...
واٹس ایپ نے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا،اب بغیر انٹر نیٹ کے استعمال کیا جا سکے گا

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )واٹس ایپ نے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن میں بغیر انٹر نیٹ واٹس ایپ کا استعمال بھی شامل ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -