سینیٹر پلوشہ خان نے فواد چوہدری کو ’سیاسی خانہ بدوش‘ قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی کی اصل وجہ بتا دی 

سینیٹر پلوشہ خان نے فواد چوہدری کو ’سیاسی خانہ بدوش‘ قرار دیتے ہوئے پیپلز ...
سینیٹر پلوشہ خان نے فواد چوہدری کو ’سیاسی خانہ بدوش‘ قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی کی اصل وجہ بتا دی 

  

 اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری جیسے ’سیاسی خانہ بدوش‘ اپنی روٹی روزی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں ۔ فواد چودھری کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ’ گملے ‘میں اگائی گئی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی مصنوعی جڑیں سڑ چکی ہیں، اب توعمران خان کی نالائقی پر سلیکٹرز بھی پشیمان ہیں۔

سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ  یہ سندھ حکومت کی بے مثال کارکردگی ہے کہ کشمیر، گلگت ،کے پی ،پنجاب اور بلوچستان کے غریب مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں ،نام نہاد’انصاف صحت کارڈ‘ عوام کے ساتھ ظالمانہ فراڈ ہے کیونکہ مذکورہ کارڈ سے آج تک کسی غریب کا علاج نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے منتخب وزیراعظم نہیں ہیں، وہ اسمبلی آنے سے ڈرتے ہیں، آخر کب تک وہ نیب میں چھپ کر اپنا گریباں بچائیں گے؟۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ فواد چودھری جیسے سیاسی خانہ بدوش جانتے ہیں کہ انہیں جعلی طریقے سے اقتدار میں لایا گیا ہے ، عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے تھے اس لیئے انہیں رسوا ہوکر اقتدار سے نکلنا پڑ رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -