صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ 

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ 
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سید وجی الحسن )صدر آزادجموں وکشمیرسردار مسعود خان سے ایم ٹی بی سی باغ میں انٹرنشپ کرنے والی وویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات کی ملاقات۔ اس موقع پر انٹرنشپ کرنے والی طالبات نے صدر ریاست کو بتایا کہ ایم ٹی بی سی آئی ٹی کے شعبہ میں بہترین کام کر رہی ہے اور طلبہ و طالبات کو انٹرن شپ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔ اگر ایم ٹی بی سی کا پلیٹ فارم نہ ہوتا تو آئی ٹی کی طالبات کو انٹرن شپ کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاکیونکہ اس وقت پورے آزادکشمیر میں آئی ٹی کی کوئی فرم موجودنہیں اورایم ٹی بی سی امریکہ کی ایک انٹرنیشنل کمپنی ہے جو ہمیں امریکن سپروائزر ز کی زیر نگرانی انٹرنشپ کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ میں خود ایم ٹی بی سی کا دورہ کر چکا ہوں۔ مجھے ادارے کے کام اور سہولیات کا ادراک ہے۔ ادارہ بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ایم ٹی بی سی آئی ٹی سیکٹر میں باغ کے طلبہ و طالبات کو انٹرنیشنل معیار کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایم ٹی بی سی کی پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو نہ صرف نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے بلکہ ہمارے گریجویشن کرنے والے طلبہ و طالبات کو انٹرن شپ کا بھی بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔