انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کو ہر سطح پر چیلنج کریں گے، شہباز شریف نے اعلان کردیا

انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کو ہر سطح پر چیلنج کریں گے، شہباز شریف نے اعلان ...
انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کو ہر سطح پر چیلنج کریں گے، شہباز شریف نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات پر قدغن لگانے والی حکومت کی انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کو ہر سطح پر چیلنج کریں گے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی اصلاحات کے قانون پر بات چیت کے لیے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اس قانون پر بات کرنے کی اجازت دیے بغیر جس طرح منظور کرایا ہے اس سے اس کے عزائم کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات پر قدغن لگانے والی اس قانون سازی کو ہم ہر سطح پرچیلنج کریں گے۔

مزید :

قومی -