گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو  خط ، بڑے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو  خط ، بڑے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے ...
گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو  خط ، بڑے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کا آ غاز قریب ہے،صوبے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں گورنر عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو اقدمات کا مشورہ دیں۔خط میں مزید کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں، میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -