صوبائی وزیر سندھ اویس قادر شاہ نے فواد چوہدری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاق پر سنگین الزام عائد کردیا 

صوبائی وزیر سندھ اویس قادر شاہ نے فواد چوہدری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاق پر ...
صوبائی وزیر سندھ اویس قادر شاہ نے فواد چوہدری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاق پر سنگین الزام عائد کردیا 

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کےرہنمااورصوبائی وزیرسندھ  اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری ایک سیاسی یتیم بچہ ہے جو  کبھی اِدھر تو کبھی اُدھرہوتا ہے،وفاق کو یہ تکلیف ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیوں ہے؟ کاش سندھ میں بھی عمران خان کی حکومت ہوتی ،آئندہ انتخابات میں سندھ تو کیا کسی بھی صوبے میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی حکومت نہیں آئے گی-

 وفاقی وزیر فوادچوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اویس قادر شاہ نے کہا کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ یہ رویہ خطرناک نتائج کو جنم دے سکتا ہے، کراچی کا کنٹرول وفاق یا کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا آئین میں کہیں بھی ذکر نہیں-

اویس قادر شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 140 کی غلط تشریح کی جا رہی ہے،وفاق نے سندھ کو اعلانات کے سوا کچھ نہیں دیا، فواد چوہدری بتائیں کے وزیراعظم کے اعلان کردہ 11 سو ارب روپے کراچی کو ابھی تک کیوں نہیں ملے؟ وزیراعظم کے اعلان کردہ 162 ارب روپے کیوں نہیں دیے گئے،وزیراعلی سندھ نے صوبے کے حقوق مانگے تو وفاق کو برا لگا, اگر حق مانگنا برا لگتا ہے تو ہم حق مانگتے رہیں گے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ سندھ کا پانی وفاق پنجاب کے ساتھ ملکر چوری کررہا ہے،جوتے چھوڑ کر بھاگنا ہمارا کام نہیں آپ جیسے سلیکٹڈ کا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -