سابق وزیر غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک سابق وزیر کو ملائیشین خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا انا دراویدا منیترا کازاگام پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ایم مانیکا نندن کو چنائی پولیس نے بنگلور سے گرفتار کیا ہے۔ ان پر ملائیشین خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
ریاست تامل ناڈو پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سے ہی مانیکا نندن گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم آج انہیں بنگلور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔