بے نظیر بھٹو کا یوم ولادت ، بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ جیالوں کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں 

بے نظیر بھٹو کا یوم ولادت ، بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ جیالوں کی ...
بے نظیر بھٹو کا یوم ولادت ، بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ جیالوں کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سال گذریں یا صدیاں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طویل جدوجہد، عظیم قربانی اور انسان دوست فلسفہ لازوال ہیں، جن کی بدولت پاکستانی عوام کی حتمی فتح اب قریب ہے۔

اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں یومِ ولادت کے موقع پر جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج جب پاکستان میں گورننس ڈی ریل ہے، ادارے یرغمال اور عوام سفاک کارٹیلز کے رحم و کرم پر ہیں، ایسے میں ہر محبِ وطن پاکستانی کا دخترِ مشرق کے عوام دوست ویژن کی کمی محسوس کرنا فطری ردعمل ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک تحریک کا نام ہے، اور عوامی تحریکیں تاریخ کی مائیں ہوتی ہیں، نئے ادوار کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی سطح پر جمہوری سوچ کو پروان چڑھایا، تو دوسری جانب ایک منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیئے ہم آہنگی پیدا کی، عوام دوست طرز حکمرانی کے لیئے ادارے قائم کیئے، اور تعیلم، صحت و روزگار کے مواقعے جیسی بنیادی حقوق تک پسماندہ طبقات کی رسائی کو یقینی بنایا۔ خواتین، بچوں، اقلیتوں، اور مزدوروں کی فلاح و بھبود کے لیئے قانونسازی کی اور گیم چینجر پروگرامز متعارف کرائے، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سب سے بڑھ کر ہمیشہ عوام کو امید دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن قوتوں کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر کیئے جانے والے مظالم پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی، جو ان کے والد، دو بھائیوں اور بے شمار ساتھیوں کو قتل کرنے اور خود انہیں پابند سلاسل بنانے سے شروع ہو کر جھوٹے مقدمات اور پروپیگنڈہ سے بھی آگے جاتے ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر ظلم کے پہاڑ اس لیئے توڑے گئے، کیونکہ ظالموں کو معلوم تھا کہ 'دخترِ مشرق' صرف قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فکر و جدوجہد کی وارث نہیں، وہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے نظریئے اور ویژن کی بھی علمبردار تھیں۔ "شہید محترمہ بینظیر بھٹو آمریت، دہشتگردی، اور انتھاپسندی کے خلاف آنے والے نسلوں کے لئے ایک امید اور ولولے کی علامت بن چکی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ایک لمحے کے لیئے بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو فراموش نہیں کیا۔ " تاریخی طور، پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو فراموش کرتی ہے نہ دشمنوں کو پہچاننے میں غلطی" انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ وہ اپنی شہید ماں کے اس نامکمل مشن کو پورا کرنے کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گا، جو پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے اور عوام کو خوشحال بنانے کا مشن تھا۔

مزید :

قومی -