امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت کی پولیس نے درگت بنادی

امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت کی پولیس نے درگت بنادی
امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت کی پولیس نے درگت بنادی
سورس: Screen Grab

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت کی درگت بنادی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتر پردیش کے شہر وندھیاچل کے وندھیا واسینی مندر میں اس وقت تین پولیس اہلکاروں نے امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت امیت پانڈے کی درگت بنادی جب انہوں نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی مزاحمت کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ضلع چندولی کے  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ان کے اہل خانہ کو ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے باوجود مندر میں پوجا کیلئے لے کر آئے۔ پنڈت  امیت پانڈے نے اس کی مخالفت کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

مزید :

تفریح -