لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر اظہر علی بھی میدان میں آگئے 

لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر اظہر علی بھی میدان میں آگئے 
لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر اظہر علی بھی میدان میں آگئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھی تھی اچانک پرفارمنس خراب ہوگئی،لاہوریوں کو لاہور قلندرز کی پرفارمنس کا افسوس ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ شاہنواز دھانی نے متاثر کیا، صہیب مقصود نے ایک بار پھر اچھا کھیلنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر مواقع ملنے چاہئیں اسی وجہ سے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کروایا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے متعلق انکا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں گرم موسم ہوگا، اس لیے وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ ہو رہی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں اچھی ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں لگتا ہے بارش جیت جائے گی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -