شرابی باپ نے نشے کی عادت چھڑوانے کی کوشش پر کمسن بیٹے کو قتل کرکے خود کشی کرلی

شرابی باپ نے نشے کی عادت چھڑوانے کی کوشش پر کمسن بیٹے کو قتل کرکے خود کشی کرلی
شرابی باپ نے نشے کی عادت چھڑوانے کی کوشش پر کمسن بیٹے کو قتل کرکے خود کشی کرلی
سورس: File

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شرابی باپ نے نشے کی عادت چھڑانے کی کوشش پر طیش میں آکر اپنے نو سالہ بیٹے کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بریلی میں گھر والوں نے دیپک کشپ نامی شخص کو شراب کی عادت چھڑانے کیلئے ہسپتال میں داخل کروادیا۔ اس بات پر وہ اتنا طیش میں آیا کہ اپنے نو سالہ بیٹے کو ہسپتال کی چھت پر لے گیا اور وہاں سے اسے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔ اس کے بعد اس نے خود بھی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

دیپک کی اہلیہ کنچن کے مطابق اس کا شوہر بہت زیادہ شراب پیتا اور ہر وقت نشے میں دھت رہتا تھا جس کی وجہ سے اسے ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -