ڈپٹی کمشنر ملتان کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

ڈپٹی کمشنر ملتان کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
ڈپٹی کمشنر ملتان کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رات گئے جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور
جعلی کھاد کی تیاری میں ملوث 7ملزم گرفتار کرکے گودام و فیکٹری سیل کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے متعلقہ حکام کے ہمراہ بہاولپور چوک کے علاقے میں کارروائی کی۔اس موقع پر 3 سو سے زائد جعلی کھاد کی بوریاں برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔چھاپے کے وقت  بہاولپور چوک پر قائم نجی فیکٹری میں جعلی کھاد تیار کی جارہی تھی۔اے سی سٹی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں جعلی کھاد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔