اداکارہ مہوش حیات نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا 

  اداکارہ مہوش حیات نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کو بتادیا۔حال ہی میں اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے ایک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی۔شو کے دوران ہمایو ں سعید نے بتایا کہ وہ اپنا نیا پروجیکٹ شروع کرنے سے دس دن پہلے ڈائٹنگ شروع کر دیتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ وہ اچھا خاصا کھاتے ہے لیکن بعض اوقات اچانک کھانا بند کر دیتے ہے اور یہ مشق بہت اچھے نتائج دیتی ہے، ایک دم سے وزن کم ہو جاتا ہے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ جاگنگ اور پانی کا زیادہ استعمال ان لوگوں کے لیے فائدے مند ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب مہوش حیات نے بتایا کہ وہ زیادہ تر پروٹین پر انحصار کرتی ہیں اور گندم، چینی، چاول کے استعمال سے گریز کرتی ہیں، ڈائٹ پلان ان کا وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور وہ جاگنگ بھی کرتی ہیں۔

مزید :

کلچر -