مخالفین و حاسدین کی پرواہ نہیں کرتا، گلوکار علی کامران 

  مخالفین و حاسدین کی پرواہ نہیں کرتا، گلوکار علی کامران 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارعلی کامران نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑا مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہاہوں اور انشاء اللہ آنے والا کل میرا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارگلوکار علی کامران نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا۔کامران علی نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہا ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گا مزید کہا کہ معیاری کام ہی میری اولین ترجیح رہا ہے اور آج جس مقام پر میں موجود ہوں اس میں میرے پرستاروں کا بہت اہم کردار ہے امیدہے کہ اسی طرح سے وہ میری حوصلہ افزائی کرتے رہینگے۔

مزید :

کلچر -