ملک میں مہنگائی کے سونامی کے ذمہ دار عمران خان ہیں،نرگس فیض ملک

  ملک میں مہنگائی کے سونامی کے ذمہ دار عمران خان ہیں،نرگس فیض ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹر ی و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ اب عمران خان کس منہ سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دے رہا ہے جبکہ اس نے تو اپنی حکومت میں آئی ایم ایف سے تحریری معاہدہ کیا تھا کہ ہم پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کونہ صرف تین سو روپے فی لیٹر کریں گے بلکہ اس کی مد میں عوام کو جو سبسڈی دی جاتی ہے اس کا بھی خاتمہ کریں گے۔ موجودہ اتحادی حکومت نے تو نہ چاہتے ہوئے بھی اس دوغلے انسان کے آئی ایم ایف سے کیئے گئے معاہدے پر عمل کیا ہے۔ اس نے اپنے احتجاج میں قوم کو یہ بات کیوں نہیں بتائی کہ آج ملک میں جو مہنگائی کا سونامی ہے اس کی وجہ یہ خود ہے اس شخص کا کام ہی عوام کو بے وقوف بنانا ہے عوام کواس کے چہرے کے نقاب کو سمجھنا ہو گا۔