ڈیرہ اللہ یار، مندرانی چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اللہ یار، مندرانی چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        ڈیرہ اللہ یار (این این آئی) ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مْندرانی پولیس چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کو شہید کر دیا حملہ آور سرکاری کلاشنکوف بھی لے گئے اتوار کے روز پانچ نامعلوم ڈاکوؤں نے مْندرانی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ہیڈ کانسٹیبل مور خان بہرانی موقع پر شہید ہوگئے جبکہ کانسٹیبل بابل خان کنرانی شدید زخمی ہوئے جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، حملہ آور ڈاکو شہید ہیڈ کانسٹیبل مور خان بہرانی کی سرکاری کلاشنکوف بھی لے گئے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او عبدالرؤف جمالی نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں شہداء کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کروائیں۔پولیس کے مطابق ڈاکو ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ مْندرانی چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس نے بین الضلاعی ناکہ جات پر نفری بڑھاکر چیکنگ شروع کردی ہے۔
2پولیس اہلکارشہید 

مزید :

علاقائی -