سرگودھا، ٹریفک حادثات میں 3بہن بھائی، 2کزن جاں بحق، 5افراد زخمی 

سرگودھا، ٹریفک حادثات میں 3بہن بھائی، 2کزن جاں بحق، 5افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        سرگودھا(این این آئی)ٹریفک حادثات میں تین سگے بہن بھائی اور دو کزن جاں بحق جبکہ مویشی بیوپاریوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں،سرگودھا فیصل آباد روڈ پر قصبہ لالیاں کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار فیصل آباد سے سرگودھا آنیوالی فیملی کو کچل دیا جس میں موٹرسائیکل سوار دوبہنیں اپنے بھائی سمیت جاں بحق اور ماں بال بال محفوظ رہی،جبکہ دوسرے حادثہ میں ڈرائیورکواونگھ آنے سے مویشیوں سے بھراٹرک الٹ گیا جس سے دوکزن جاں بحق اور بیوپاریوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین بہن بھائیوں اور کزنوں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔
ٹریفک حادثات

مزید :

علاقائی -