ڈاؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے

ڈاؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق شاہدرہ  کے علاقہ میں امتیاز کے اہلخانہ سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، برکی کے علاقہ میں جمیل کے گھر سے ڈاکو 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے،باٹا پور کے علاقہ میں اختر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،رائے ونڈ میں عابد کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چھین کر لے گئے،گلبرگ میں ڈاکو  سہیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے، سمن آباد میں شاہد سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا ڈیفنس،کوٹ لکھپت، مصری شاہ، سندر، لاری اڈہ اور برکی سے گاڑیاں جبکہ مناواں، وحدت کالونی، لیاقت آباد، اقبال ٹاؤن،جوہر ٹاؤن،ٹاون شپ اور راوی روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -