والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، ایس پی ٹریفک 

والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، ایس پی ٹریفک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین  اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں،چھٹی کے روز کم عمر بچے موٹر سائیکل، گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجاتے ہیں، کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں،کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کریں حادثات کی صورت میں والدین خود ذمہ دار ہونگے،کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ چلاتے نظر نہ آئے ایس پی آ صف صد یق  کی ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت کی اور رواں سال کے دوران 34 ہزار 444 کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی۔

مزید :

علاقائی -